اللہ تعالیٰ ہر پوشیدہ اچھی یا بری عادت کو آشکارا کر دیتا ہے

وعن عثمان بن عفان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من كانت له سريرة صالحة أو سيئة أظهر الله منها رداء يعرف به .-
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جس شخص کے اندر کوئی اچھی یا بری عادت وخصلت چھپی ہوئی ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس عادت وخصلت کو نمایا کرنے والے کوئی ایسی چیز پیدا کر دیتا ہے جس کے ذریعہ وہ شخص اس عادت وخصلت کے ساتھ شناخت کر لیا جاتا ہے۔
-