TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
اعتکاف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت
وَعَنْ عَآئِشَۃَ قَالَتْ صَلّٰی رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فِیْ حُجْرَتِہٖ وَالنَّاسُ یَأْ َتمُّوْنَ بِہٖ مِنْ وَرَاءِ الْحُجْرَۃِ۔ (رواہ ابوداؤد)-
" اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کے اندر نماز پڑھی اور لوگوں نے حجرے کے باہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کی۔" (سنن ابوداؤد) تشریح اس حدیث کا تعلق رمضان شریف سے ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے ایک حصہ میں اعتکاف کے لیے بوریے کا ایک حجرہ سا بنا لیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حجرہ میں چند شب تراویح کی نماز پڑھی چنانچہ صحابہ اس موقع پر حجرے سے باہر کھڑے ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرتے تھے۔
-