TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی
اس بات کا بیان کہ قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی
--
اس باب میں جو احادیث منقول ہوں گی ان سے یہ واضح ہوگا کہ جب قیامت آنے کو ہوگی تو دنیا میں جتنے بھی نیک لوگ ہوں گے وہ سب مر جائیں گے ، صرف بدکار باقی رہیں گے ، اور پھر انہی پر قیامت قائم ہوگی، لہٰذا جب تک اس دنیا میں نیک لوگوں کا وجود رہے گا قیامت قائم نہیں ہوگی ! جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا عہد ختم ہو جانے کے بعد ایک خوشبودار ہوا چلے گی جس سے تمام مسلمان ومؤمنین مر جائیں گے اور دنیا میں صرف بدکار باقی رہ جائیں گے گدھوں کی طرح آپس میں اختلاط کریں گے ، اور پھر انہی بدکاروں پر قیامت قائم ہوگی ۔
-