TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
ارشاد باری ادبار النجوم اور ادبار السجود سے فجر اور مغرب کی سنتیں مراد ہیں
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِدْبَارُ النُّجُّوْمِ الرَّکْعَتَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَ اِدْبَارِ السُّجُوْدِ الرَّکْعَتَانِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ۔ (رواہ الترمذی)-
" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (تسبیح) اور ادبار النجوم سے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں (یعنی فجر کی سنتیں) مراد ہیں اور (تسبیح) ادبار السجود سے مغرب کے بعد کی دو رکعتیں (یعنی مغرب کی سنتیں) مراد ہیں۔" (جامع ترمذی ) تشریح قرآن کریم کی سورت طور کے آخر میں یہ آیت ہے : آیت ( وَسَبِّ حْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِيْنَ تَ قُوْمُ 48 وَمِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ 49 ) 52۔ الطور : 48) " جب تم اٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کیا کرو اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے پیٹھ پھیرنے (یعنی ڈوبنے) کے وقت بھی اس کی پاکی بیان کرو۔" اس آیت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ادبار النجوم ستاروں کے پیٹھ پھیرنے کے وقت پروردگار کی پاکی بیان کرنے سے فجر کی سنتیں پڑھنی مراد ہیں کہ وہ ستاروں کے چھپنے کے وقت یعنی صبح صادق کے بعد پڑھی جاتی ہیں۔ اس طرح قرآن کریم کی سورت ق کی یہ آیت ہے : آیت ( وَسَبِّ حْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِيْنَ تَ قُوْمُ 48 وَمِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ 49 ) 52۔ الطور : 48) " اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور آفتاب کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پرودرگار کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرو، اور رات کے بعض اوقات میں بھی سجود کے بعد بھی اس کی پاکی بیان کرو۔" حدیث کے دوسرے جزء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کے بارے میں فرمایا کہ " اس سجود " سے مراد مغرب کی تین رکعت فرض ہیں اور " ادبارالسجود" یعنی سجود کے بعد پاکی بیان کرنے سے مغرب کے فرض کے بعد کی دو رکعت سنتیں پڑھنی مراد ہیں۔"
-