TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
آرزو اور حرص کا بیان
اتباع نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعلیٰ مثال
وعن سعيد المقبري عن أبي هريرة أنه مر بقوم بين أيديهم شاة مصلية فدعوه فأبى أن يأكل وقال خرج النبي صلى الله عليه وسلم ولم يشبع من خبز الشعير . رواه البخاري-
حضرت سعید مقبری تابعی رحمہ اللہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ (ایک دن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے (جو ایک جگہ کھانے کے دسترخوان پر جمع تھے) اور ان کے سامنے بھنی ہوئی بھری بکری رکھی تھی۔ انہوں نے (کھانے کے لئے) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بھی بلایا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور (اپنے نہ کھانے کے عذر میں) فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کی روٹی سے بھی اپنا پیٹ نہیں بھرا لہٰذا یہ کیسے گوارا ہو سکتا ہے کہ میں بھنی بکری جیسی لذیذ غذا سے اپنا پیٹ بھروں جب کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیٹ بھر جو کی روٹی بھی میسر نہ ہوتی تھی" ۔ (بخاری)
-