TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان
ابو بکر وعمر کے جنتی ہونے کی شہادت
عن ابن مسعود أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " يطلع عليكم رجل من أهل الجنة " . فاطلع أبو بكر ثم قال : " يطلع عليكم رجل من أهل الجنة " فاطلع عمر . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب-
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک دن ) فرمانے لگے : (دیکھو ابھی ) تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے " پس (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہی تھا کہ ) حضرت ابوبکر سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا : (دیکھوابھی ) تمہارے سامنے ایک ایسا شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے " پس (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہی تھا کہ ) حضرت عمر سامنے سے آتے نظر آئے۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔" تشریح : جنت کی بشارت مختلف احادیث میں متعدد صحابہ کے لئے آئی ہے ، اس حدیث میں یہ بشارت چونکہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لئے ایک ساتھ مذکور ہے اس لئے اس حدیث کو یہاں نقل کیا گیا ۔
-