TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان
ابوبکر وعمر کی خلافت حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق تھی
وعن حذيفة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إني لا أدري ما بقائي فيكم ؟ فاقتدوا باللذين من بعدي : أبي بكر وعمر " . رواه الترمذي-
اور حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک دن ) فرمانے لگے مجھے نہیں معلوم تمہارے درمیان میری زندگی اب کتنی باقی رہ گئی ہے (ابھی کچھ دن اور جینا مقدر ہے یا وقت موعود قریب آگیا ہے ) لہٰذا (آگاہ کردینا مناسب سمجھتا ہوں کہ ) تم لوگ میرے بعد ان دونوں کی پیروی کرنا (جو یکے بعد دیگرے میرے جانشین اور خلیفہ ہوں گے ) اور وہ ابوبکر وعمر ہیں ۔'(ترمذی ) ۔
-