TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود آفتاب کی طرح :
وعن أبي عبيدة بن محمد بن عمار بن ياسر قال : قلت للربيع بنت معوذ بن عفراء : صفي لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم قالت : يا بني لو رأيته رأيت الشمس طالعة . رواه الدارمي-
محمد بن عمار ابن یاسر کے صاحبزادے ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے معوذ ابن عفراء کی صاحبزادی حضرت ربیع (صحابیہ ) سے کہا کہ آپ ہمارے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصف بیان کریں تو انہوں نے کہا کہ : میرے بیٹے ! اگر تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیتے تویہی سمجھتے کہ چمکتا ہوا سورج دیکھ لیا ہے ۔ (دارمی ) تشریح مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا دبدبہ اور جلال تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اس قدر پر نور تھا کہ آپ کو دیکھنا گویا چمکتے ہوئے سورج کو دیکھنا تھا ۔
-