TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
دعاؤں کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کے بعد منہ پر ہاتھ اسی وقت پھیرتے جب ہاتھوں کو اٹھاتے۔
وعن السائب بن يزيد عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا دعا فرفع يديه مسح وجهه بيديه روى البيهقي الأحاديث الثلاثة في " الدعوات الكبير "-
سائب بن یزید رضی اللہ عنہ اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دعا مانگتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تو اپنے منہ پر دونوں ہاتھوں کو پھیرتے۔ (مذکورہ بالا تینوں حدیثیں بیہقی نے دعوات کبیر میں نقل کی ہیں) تشریح علامہ طیبی کہتے ہیں کہ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کے بعد ہاتھوں کو منہ پر اسی وقت پھیرتے جب کہ دعا کے وقت ہاتھوں کو اٹھاتے اگر دعا کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھوں کو نہ اٹھاتے تو انہیں منہ پر پھیرتے بھی نہیں تھے لہٰذا نماز کی حالت میں ، طواف میں، سونے کے وقت، کھانے کے بعد اور اسی طرح دیگر مواقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو دعائیں اور دعاؤں کے وقت ہاتھوں کو نہ اٹھانا منقول ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان مواقع پر ہاتھوں کو منہ پر پھیرتے بھی نہیں تھے۔
-