TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گیسوئے مبارک
وعن أم هانئ قالت قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم علينا بمكة قدمة وله أربع غدائر . رواه أحمد وأبو داود والترمذي وابن ماجه .-
اور حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ (فتح مکہ کے دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چار گیسو گندھے ہوئے تھے (یعنی دو دائیں طرف تھے اور دو بائیں طرف ۔" (احمد ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ) تشریح مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے سر کے بالوں کو چار حصوں میں بٹ لیا تھا ۔گویا " گیسو" سے بالوں کی وہ مخصوص وضع مراد نہیں ہے جس کو ہماری زبان میں " زلف " کہا جاتا ہے ۔
-