آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گوٹ مار کر بیٹھنے کا ذکر

وعن جابر قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو محتب بشملة قد وقع هدبها على قدميه . رواه أبو داود-
اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک موقع پر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر کے ذریعہ گوٹ مارے ہوئے بیٹھے تھے اور اس چادر کے کنارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر پڑے ہوئے تھے !(ابوداؤد ) تشریح گوٹ مار کر بیٹھنا اس نشست کو کہتے ہیں جس میں کولھے زمین پر ٹیک کر دونوں گھٹنے کھڑے کر لیتے ہیں اور سہارے کے لئے دونوں ہاتھ یا کوئی کپڑا گھٹنوں کے گرد لپیٹ لیتے ہیں ۔
-