TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نجاشی کی طرف سے پائتابوں کا ہدیہ
وعن ابن بريدة عن أبيه أن النجاشي أهدى إلى النبي صلى الله عليه وسلم خفين أسودين ساذجين فلبسهما . رواه ابن ماجه . وزاد الترمذي عن ابن بريدة عن أبيه : ثم توضأ ومسح عليهما-
اور حضرت ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نجاشی (حبش کے بادشاہ ) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو سیاہ موزے (یعنی کالے چمڑے کے پائتابے) بطور ہدیہ بھیجے جو سادہ یعنی غیر منقش تھے، چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بحالت طہارت پہنا ۔ (ابن ماجہ ) اور ترمذی نے اس روایت کو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا ہے یعنی ترمذی کی روایت میں عن ابن بریدۃ کے بجائے عن ابی بریدۃ ہے اور ان کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ بھی ہے کہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور ان موزوں پر مسح کیا ۔" تشریح وہ موزے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تحقیق و تفتیش نہیں کی کہ یہ موزے جس چمڑے کے ہیں آیا وہ دباغت دیا گیا تھا یا نہیں اور یہ کہ چمڑہ مردار کا ہے یا ذبح کئے ہوئے جانور کا، ان باتوں کو پوچھے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ موزے پہن لئے گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان موزوں کی ظاہری صورت حال کا اعتبار کیا کہ ظاہر میں ان پر کسی نجاست وغیرہ کے آثار نہیں تھے اس لئے ان کو پاک سمجھا اس سے کورے کپڑوں، بوریوں، چٹائیوں، قالین، دریوں اور شطرنجی اور دوسرے فرش و فروش کا یہ حکم معلوم ہوا کہ اگر ان پر ظاہر میں کوئی نجاست وغیرہ محسوس نہ ہو تو وہ پاک سمجھے جائیں گے ۔
-