TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سونے کی انگوٹھی
وعن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم اتخذ خاتما فلبسه قال : " شغلني هذا عنكم منذ اليوم إليه نظرة وإليكم نظرة " ثم ألقاه . رواه النسائي-
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کو پہنا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حاضرین کو مخاطب کر کے) فرمایا کہ آج کے دن اس انگوٹھی نے مجھ کو تمہاری طرف سے مشغول رکھا (یعنی میں تمہاری طرف متوجہ نہ رہ سکا ) کیونکہ کبھی تو اس انگوٹھی کی طرف دیکھتا ہوں اور کبھی تمہاری طرف دیکھتا ہوں ۔ اور (یہ کہہ کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انگوٹھی کو اتار پھینکا ۔" (نسائی ) تشریح بظاہر یہ ثابت ہوتا ہے کہ حدیث میں جس انگوٹھی کا ذکر کیا گیا ہے وہ سونے کی تھی ۔
-