TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تصویر دار چیزوں کو ضائع کر دیتے تھے ۔
وعن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يكن يترك في بيته شيئا فيه تصاليب إلا نقضه . رواه البخاري . ( متفق عليه )-
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں ایسی کوئی چیز نہ چھوڑتے تھے جس پر تصویر ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو توڑ نہ ڈالتے ہوں !(بخاری ) تشریح " تصالیب " اصل میں تو تصلیب کی جمع ہے جس کی معنی صلیب (سولی ) کی تصویر بنانا ہیں اور جن کو عیسائی برکت کے لئے اپنے پاس رکھتے ہیں اور اس کی پرستش تک کرتے ہیں ان کے خیال میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہودیوں نے سولی پر چڑھا دیا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو زندہ کر کے اٹھا لیا، چنانچہ اس سولی کی تصویر ان کے نزدیک ایک مقدس مذہبی علامت ہوتی ہے ۔ لیکن یہاں حدیث میں " تصالیب " سے مطلق جاندار کی تصاویر مراد ہیں ۔
-