TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مسند احمد
ا ب ج
حضرت ہرماس بن زیاد کی حدیثیں ۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنِي الْهِرْمَاسُ بْنُ زِيَادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًي-
حضرت ہرماس بن زیاد سے مروی ہے کہ میں نے دس ذی الحجہ کے دن میدان منی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔
-
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ وَهُوَ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا الْهِرْمَاسُ بْنُ زِيَادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ كُنْتُ رِدْفَ أَبِي يَوْمَ الْأَضْحَى وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى نَاقَتِهِ بِمِنًى-
حضرت ہرماس بن زیاد سے مروی ہے کہ میں نے دس ذی الحجہ کو میدان منی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس وقت میں اپنے والد کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنِ الْهِرْمَاسِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى بَعِيرٍ نَحْوَ الشَّامِ-
حضرت ہرماس سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شام کی جانب رخ کرکے اپنے اونٹ پر نفلی نماز پرھتے ہوئے دیکھا ہے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي عَلِيٍّ أَبُو مُحَمَّدٍ مِنْ أَهْلِ الرَّيِّ وَكَانَ أَصْلُهُ أَصْبَهَانِيًّا قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الضُّرَيْسِ قَالَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ هِرْمَاسٍ قَالَ كُنْتُ رِدْفَ أَبِي فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ وَهُوَ يَقُولُ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا-
حضرت ہرماس سے مروی ہے کہ میں اپنے والد صاحب کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹ پر سوار دیکھا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم یوں فرما رہے تھے لبیک بحجۃ وعمرۃ معا۔
-