حضرت نوفل بن معاویہ دیلی رضی اللہ عنہ کی حدیثیں

مسنگ-
حضرت نوفل رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ کے ایک بازار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نوفل کہنے لگے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک نماز ایسی ہے کہ اگر وہ کسی سے فوت ہو جائے تو گویا اس کے اہل خانہ اور مال و دولت تباہ ہوگئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے وہ نماز عصر ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
-