TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مسند احمد
ا ب ج
حضرت سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی بقیہ حدیثیں
مسنگ-
حضرت سعید بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم اگر میں اپنی بیوی کے پیٹ پر کسی اجنبی کو سوار دیکھوں تو کیا اس پر اپنی تلوار سے حملہ کرسکتا ہوں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تو فرمایا کہ تلوار سے زیادہ واضح بینہ اور کیا ہوسکتا ہے لیکن پھر اپنی بات سے رجوع کرتے ہوئے فرمایا کہ کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اور گواہوں کا ہونا ضروری ہے سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم تلوار سے زیادہ واضح بینہ اور کیا ہوسکتا ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کتاب اللہ اور گواہ اے گروہ انصار! تمہارے سردار پر غیرت کا اتنا غلبہ ہے کہ وہ کتاب اللہ کے خلاف کرتے ہیں ۔ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم سعد بہت غیور آدمی ہیں حتیٰ کہ اگر انہوں نے کسی عورت کو طلاق دی ہو تو ان کی غیرت کی وجہ سے ہم میں سے کوئی شخص اس عورت سے نکاح نہیں کرتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سعد تو غیور ہیں لیکن میں ان سے زیادہ غیور ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیور ہے ایک آدمی نے پوچھا کہ اللہ کس چیز پر غیرت کھاتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس آدمی پر جو اللہ کے راستے میں جہاد کر رہا ہو اور پیٹھ پھیر کر اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آجائے۔
-