حضرت حارث بن برصاء کی حدیثیں

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ زَكَرِيَّا عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكِ ابْنِ بَرْصَاءَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ لَا يُغْزَى هَذَا يَعْنِي بَعْدَ الْيَوْمِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ-
حضرت حارث بن مالک برصاء سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوفتح مکہ کے دن یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ آج کے بعد قیامت تک مکہ مکرمہ میں کوئی جہاد نہیں ہوگا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ قَالَ قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مَالِكِ ابْنِ بَرْصَاءَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَهُوَ يَقُولُ لَا يُغْزَى بَعْدَهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ-
حضرت حارث بن مالک برصاء سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوفتح مکہ کے دن یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ آج کے بعد قیامت تک مکہ مکرمہ میں کوئی جہاد نہیں ہوگا۔
-