نماز کی حالت میں کنکریاں صاف کرنے اور مٹی برابر کرنے کی ممانعت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ مُعَيْقِيبٍ قَالَ ذَکَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْحَ فِي الْمَسْجِدِ يَعْنِي الْحَصَی قَالَ إِنْ کُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً-
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہشام دستوائی، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، معیقب سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کی جگہ میں سے کنکریاں صاف کرنے کے بارے میں فرمایا کہ اگر تمہیں ایسا کرنا ہی پڑ جائے تو صرف ایک بار کرو۔
Mu'aiqib quoted the Apostle of Allah (may peace be upon him) mentioning the removal of pebbles from the ground where he prostrated himself. He (the Prophet) said: It you must do so, do it only once.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ مُعَيْقِيبٍ أَنَّهُمْ سَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَسْحِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ وَاحِدَةً-
محمد بن مثنی، یحیی بن سعید، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، معیقب فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں کنکریاں صاف کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ۔
Mu'aiqib said: They asked the Apostle (may peace be upon him) about the removal of (pebbles) in prayer, whereupon he said: If you do it, do it only once.
حَدَّثَنِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ فِيهِ حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ-
عبیداللہ بن عمرقواریری، خالد بن حارث، ہشام اس سند کے ساتھ یہ حدیث بھی اسی طرح روایت کی گئی ہے۔
00000
حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ قَالَ إِنْ کُنْتَ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً-
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسن بن موسی، شیبان، یحیی، ابوسلمہ، معیقب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ والی جگہ سے مٹی برابر کرنے والے ایک آدمی سے فرمایا اگر تمہیں ایسا کرنا ہی پڑ جائے تو ایک مرتبہ کرو۔
00000