نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمرہ کی تعداد کے بیان میں

حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ إِلَّا الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ عُمْرَةً مِنْ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ جِعْرَانَةَ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ-
ہداب بن خالد، ہمام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ خبر دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار مرتبہ عمرہ کیا اور یہ سارے کے سارے عمرے ذی قعدہ میں کئے سوائے اس عمرہ کے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے ساتھ کیا ہے ایک عمرہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ذی القعدہ میں کیا تھا اور دوسرا عمرہ آنے والے سال ذی القعدہ میں کیا اور تیسرا عمرہ جعرانہ سے کیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ حنین کا مال غنیمت ذی القعدہ میں تقسیم کیا اور چوتھا عمرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حج کے ساتھ کیا ہے۔
Qatada said:that Anas (Allah be pleased with him) had informed him that Allah's Messenger (may peace be upon him) performed four 'Umras, all during the month of Dhu'l-Qa'da except the one he performed along with Hajj and these are) the Umra that he performed from al-Hudaibiya or during the time of (the truce of) Hudaibiya in the month of Dhu'l-Qa'da then the Umra of the next year in the month of Dhu'l-Qa'da, then the Umra for which he had started from ji'rana, the place where he distributed the spoils of (the battle of) Hunain in the month of Dhu'l-Qa'da, and then the 'Umra that he performed along with his Hajj (on the occasion of the Farewell Pilgrimage).
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا کَمْ حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَجَّةً وَاحِدَةً وَاعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ ثُمَّ ذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ هَدَّابٍ-
محمد بن مثنی، عبدالصمد، ہمام، حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے حج کئے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ایک حج اور چار عمرے کئے پھر اسی طرح حدیث ذکر فرمائی۔
Qatada said: I asked Anas (Allah be pleased with him) as to how many Pilgrimages had been performed by Allah's Messenger (may peace be upon him), and he replied: One Hajj and four 'Umras were performed by him. The rest of the hadith is the same.
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ کَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قَالَ وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا تِسْعَ عَشْرَةَ وَأَنَّهُ حَجَّ بَعْدَ مَا هَاجَرَ حَجَّةً وَاحِدَةً حَجَّةَ الْوَدَاعِ قَالَ أَبُو إِسْحَقَ وَبِمَکَّةَ أُخْرَی-
زہیر بن حرب، حسن بن موسی، زہیر، حضرت ابواسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات کئے ہیں؟ حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ سترہ غزوات میں شریک ہوا راوی کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس غزوات میں شرکت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہجرت کے بعد ایک حج کیا اور وہ حجة الوداع ہے راوی ابواسحاق کہتے ہیں کہ مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رہتے ہوئے دوسرا حج بھی نہیں کیا۔
Abu lshaq said: I asked Zaid b. Arqam: In how many military expeditions have you participated with Allah's Messenger (may peace be upon him)? He said: In seventeen (expeditions). He (Abu Ishaq) said: Zaid b. Arqam reported to me that Allah's Messenger (may peace be upon him) had led nineteen expeditions. And he performed Hajj only once after Migration, and that was the Farewell Pilgrimage. Abu Ishaq also said: The second (Hajj) he performed at Mecca (before his Migration to Medina)
و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً يُخْبِرُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ کُنْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ مُسْتَنِدَيْنِ إِلَی حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَإِنَّا لَنَسْمَعُ ضَرْبَهَا بِالسِّوَاکِ تَسْتَنُّ قَالَ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ قَالَ نَعَمْ فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ أَيْ أُمَّتَاهُ أَلَا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ وَمَا يَقُولُ قُلْتُ يَقُولُ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ فَقَالَتْ يَغْفِرُ اللَّهُ لِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَعَمْرِي مَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ وَمَا اعْتَمَرَ مِنْ عُمْرَةٍ إِلَّا وَإِنَّهُ لَمَعَهُ قَالَ وَابْنُ عُمَرَ يَسْمَعُ فَمَا قَالَ لَا وَلَا نَعَمْ سَکَتَ-
ہ اور ن بن عبد اللہ، محمد بن بکر برسانی، ابن جریج، عطاء، حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ کی طرف ٹیک لگائے ہوئے تھے اور ہم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مسواک کرنے کی آواز سن رہے تھے تو میں نے کہا اے ابوعبدالرحمن! کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں عمرہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں تو میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا اے میری اماں! کیا آپ نہیں سن رہیں کہ ابوعبدالرحمن کیا کہہ رہے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ وہ کیا کہتے ہیں میں نے عرض کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں عمرہ کیا ہے تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اللہ ابوعبدالرحمن کی مغفرت فرمائے میری عمر کی قسم کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں عمرہ نہیں کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو عمرہ بھی کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے راوی کہتے تھے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سن رہے تھے تو انہوں نے نہ تو کہا نہیں اور نہ ہی کہا ہاں بلکہ وہ خاموش رہے۔
'Ataa reported that 'Urwa b. Zubair (Allah be pleased with him) had informed him (this): I and Ibn 'Umar were reclining against the (wall) of the apartment of A'isha and we were listening to the sound produced by the brushing of her teeth. I said Abu Abd al-Rahman (the kunya of 'Abdullah b. Umar), did Allah's Apostle (may peace be upon him) perform 'Umra in the month of Rajab? He said: Yes. I said to 'A'isha: Mother, are you listening to what Abu Abd al-Rabman is saying? She said: What is he saying? I said: He is saying that Allah's Apostle (may peace be upon him) performed 'Umra during the month of Rajab, whereupon she said: May Allah grant pardon to Abu Abd al-Rahman. By my life he (the Holy Prophet) did not perform 'Umra during the month of Rajab. And never was there an Umra performed by him (the Holy Prophet) in which he ('Abdullah b. 'Umar) did not join him. Ibn 'Umar heard this and said nothing to affirm it or to deny it, but kept quiet.
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ جَالِسٌ إِلَی حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ الضُّحَی فِي الْمَسْجِدِ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ صَلَاتِهِمْ فَقَالَ بِدْعَةٌ فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ کَمْ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَرْبَعَ عُمَرٍ إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ فَکَرِهْنَا أَنْ نُکَذِّبَهُ وَنَرُدَّ عَلَيْهِ وَسَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ فِي الْحُجْرَةِ فَقَالَ عُرْوَةُ أَلَا تَسْمَعِينَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِلَی مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَقَالَتْ وَمَا يَقُولُ قَالَ يَقُولُ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عُمَرٍ إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ فَقَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَهُوَ مَعَهُ وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ-
اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، حضرت مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ مبارک سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے اور لوگ مسجد میں چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے تو ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان لوگوں کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے پھر حضرت عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ چار عمرے کئے اور ان میں سے ایک عمرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں کیا تو ہم نے ناپسند سمجھا کہ ہم ان کو جھٹلائیں اور ان کی تردید کریں پھر ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ میں مسواک کرنے کی آواز سنی تو حضرت عروہ کہنے لگے اے ام المومنین! کیا آپ سن رہی ہیں کہ ابوعبدالرحمن کیا کہہ رہے ہیں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ وہ کیا کہتے ہیں؟ عروہ کہنے لگے کہ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کئے ہیں اور ان میں سے ایک عمرہ رجب میں کیا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی عمرہ نہیں کیا سوائے اس کے کہ وہ ان کے ساتھ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا۔
Mujahid reported: I and 'Urwa b. Zubair entered the mosque and there found 'Abdullah b. 'Umar sitting near the apartment of A'isha and the people were observing the forenoon prayer (when the sun had sufficiently risen). We asked him about their prayer, and he said: It is bid'a (innovation), Urwa said to him: Abd al-Rahman, how many 'Umras had Allah's Messenger (may peace be upon him) performed? He said: Four Umras, one he performed during the month of Rajab. We were reluctant either to belie him or reject him. We heard the noise of brushing of her teeth by 'A'isha in her apartment. 'Urwa said: Mother of the Faithful, are you not hearing what Abi 'Abd al-Rahman is saying? She said: What is he saying? Thereupon he ('Urwa) said: He (Ibn 'Umar) states that Allah's Apostle (may peace be upon him) performed four Umras and one of them during the month of Rajab. Thereupon she remarked: May Allah have mercy upon Abu 'Abd al-Rahman. Never did Allah's Messenger (may peace be upon him) perform 'Umra in which he did not accompany him, and he (Allah's Apostle) never performed 'Umra during the month of Rajab.