TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح مسلم
حج کا بیان
مکہ مکرمہ میں بلندی والے حصہ سے داخل ہونے اور نچلے والے حصے سے نکلنے کے استحباب کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَرِيقِ الشَّجَرَةِ وَيَدْخُلُ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَرَّسِ وَإِذَا دَخَلَ مَکَّةَ دَخَلَ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا وَيَخْرُجُ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَی-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابن نمیر، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درخت والے راستے سے نکلتے تھے اور معرس والے راستہ سے داخل ہوتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے تو بلند گھاٹی سے داخل ہوتے اور جب مکہ مکرمہ سے نکلتے تو نچلے والی گھاٹی سے نکلتے تھے۔
Ibn 'Umar reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) used to come out (of Medina) by way of al-Shajarah and entered it by the way of al-Mu'arras and whenever he entered Mecca, he entered it from the upper side and went out of it from the lower side.
و حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ و قَالَ فِي رِوَايَةِ زُهَيْرٍ الْعُلْيَا الَّتِي بِالْبَطْحَائِ-
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، یحیی، قطان، حضرت عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان سندوں کے ساتھ اس طرح روایت منقول ہے۔
This hadith has been narrated on the authority of 'Ubaidullah with the same chain of transmitters and in the narration transmitted by Zubair (it is mentioned) that the upper side is that which is at al-Batha
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا جَائَ إِلَی مَکَّةَ دَخَلَهَا مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا-
محمد بن مثنی، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، ابن مثنی، سفیان، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ مکرمہ کی طرف تشریف لاتے تھے تو اس کی بلندی کی طرف سے داخل ہوتے تھے اور جب واپس نکلتے تو اس کے نچلے حصے کی طرف سے نکلتے تھے۔
'A'isha (Allah be pleased with her) reported that when Allah's Messenger may peace be upon him) came to Mecca he entered from its upper side and came out from its lower side.
و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائٍ مِنْ أَعْلَی مَکَّةَ قَالَ هِشَامٌ فَکَانَ أَبِي يَدْخُلُ مِنْهُمَا کِلَيْهِمَا وَکَانَ أَبِي أَکْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ کَدَائٍ-
ابوکریب، ابواسامہ، ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو مکہ کی بلندی والے حصہ کداء کی طرف سے داخل ہوئے حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میرا باپ ان دونوں طرف سے داخل ہوتا تھا مگر زیادہ تر کداء کی طرف سے داخل ہوتے تھے۔
A'isha (Allah be pleased with her) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) entered Mecca during the year of Victory from Kada i.e from the upper side. Hisham said: My father entered it from both the sides, but generally he entered from Kada.