شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ-
یحیی بن یحیی، مالک، ابی زناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو پیچھے سے ہانکتا ہوا لے کر جا رہا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا سوار ہو جا اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سوار ہوجا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری یا تیسری مرتبہ فرمایا تجھ میں خرابی ہو سوار ہو جا
Abu Huraira (Allah be pleased with him) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) saw a person who was driving a sacrificial camel (and told him to ride on it. Thereupon he said: Messenger of Allah, it is a sacrificial camel. He told him again to ride on it; (when he received the same reply) he said: Woe to you, (he uttered these words on the second or the third reply).
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً-
یحیی بن یحیی، مغیرہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوالزناد سے اس سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے اس روایت میں ہے کہ ایک آدمی قربانی کے اونٹ کو ہانکتا ہوا لے کر جا رہا تھا اس حال میں کہ اس کے گلے میں ہار ڈالا ہوا تھا
This hadith has been narrated by A'raj with the same chain of transmitters (and the words are): "Whereas the person was driving a sacrificial camel which was garlanded."
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْلَکَ ارْکَبْهَا فَقَالَ بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَيْلَکَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ ارْکَبْهَا-
محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی قربانی کے اونٹ کو پیچھے سے ہنکاتا ہوا لے کر جا رہا تھا اور اس کی گردن میں ہار ڈالا ہوا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تیرے لئے خرابی ہو سوار ہو جا اس نے عرض کی اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تیرے لئے خرابی ہو سوار ہو جا تیرے لئے خرابی ہو سوار ہو جا۔
Hammam b. Munabbih reported: It is one out of these (narrations) that Abu Huraira (Allah be pleased with him) narrated to us from Muhammad the Messenger of Allah (may peace be upon him), and he narrated to us traditions out of which is that he said: When there was a person who was driving a garlanded sacrificial camel, Allah's Messenger (may peace be upon him) said to him: Woe to you; ride on it. He said: Messenger of Allah, it is a sacrificial animal, whereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Woe to you, ride on it; woe to you, ride on it.
و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ وَأَظُنُّنِي قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ أَنَسٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا فَقَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا-
عمرو ناقد، سریج بن یونس، ہشیم، حمید، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزر ہوا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو ہنکاتا ہوا لے کے جا رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا سوار ہو جا اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سوار ہو جا اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دو یا تین مرتبہ یہی فرمایا کہ سوار ہو جا۔
Anas reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) happened to pass by a person who was driving a sacrificial camel, whereupon he (the Holy Prophet) said: Ride on It. He said: It is a sacrificial camel. Thereupon he (the Holy Prophet) said twice or thrice: Ride on it.
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مُرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ أَوْ هَدِيَّةٌ فَقَالَ وَإِنْ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، مسعر، بکیر بن اخنس، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے کوئی قربانی کا اونٹ یا قربانی کا جانور کے لے گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا سوار ہو جا اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے یا کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگرچہ قربانی کا جانور ہے سوار ہو جا۔
Anas reported: Someone happened to pass by Allah's Apostle (may peace be upon him) with a sacrificial camel, or a sacrificial animal, whereupon he said: Ride on it. He said: It is a sacrificial camel, or animal, whereupon he said: (Ride) even if (it is a sacrificial camel).
و حَدَّثَنَاه أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ حَدَّثَنِي بُکَيْرُ بْنُ الْأَخْنَسِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُا مُرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ فَذَکَرَ مِثْلَهُ-
ابوکریب، ابن بشر، مسعر، بکیر، بن اخنس، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ کوئی آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے قربانی کا اونٹ لے کر گزرا پھر آگے حدیث اسی طرح ذکر فرمائی۔
Anas (Allah be pleased with him) reported: There happened to pass (a person) with a sacrificial camel by Allah's Apostle (may peace be upon him) and the rest of the hadith is the same.
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ سُئِلَ عَنْ رُکُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْکَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّی تَجِدَ ظَهْرًا-
محمد بن حاتم، یحیی بن سعید، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قربانی کے جانور کی سواریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ دستور کے مطابق شدید مجبوری کی حالت میں جب تک دوسری سواری نہ پاؤ سوار ہو جاؤ۔
Jabir b. 'Abdullah (Allah be pleased with them) reported that he was asked about riding on a sacrificial animal, and he said: I heard Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Ride on it gently, when you have need for it, until you find (another) mount.
و حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُکُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْکَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّی تَجِدَ ظَهْرًا-
سلمہ بن شبیب، حسن بن اعین، معقل، حضرت ابوزبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قربانی کے جانور کی سواریوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں دستور کے مطابق شدید مجبوری کی حالت میں جب تک کہ دوسری سواری نہ ملے سوار ہو جاؤ۔
Abu Zubair reported: I asked Jabir (Allah be pleased with him) about riding on the sacrificial animal, to which he replied: I heard Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: Ride on them gently until you find another mount.