آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات کون سی دعا مانگتے تھے ؟

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ قَالَ سَأَلَ قَتَادَةُ أَنَسًا أَيُّ دَعْوَةٍ کَانَ يَدْعُو بِهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ قَالَ کَانَ أَکْثَرُ دَعْوَةٍ يَدْعُو بِهَا يَقُولُ اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ قَالَ وَکَانَ أَنَسٌ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ بِدَعْوَةٍ دَعَا بِهَا فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ بِدُعَائٍ دَعَا بِهَا فِيهِ-
زہیر بن حرب، اسماعیل ابن علیہ، حضرت عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ قتادہ نے حضرت انس سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات کونسی دعا مانگا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مانگتے تھے وہ یہ تھی کہ اے اللہ ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرمایا اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب بھی کوئی دعا مانگتے تو ان الفاظ سے دعا کرتے اور جب کوئی اور دعا مانگنے کا ارادہ کرتے تو اس میں یہ دعا بھی مانگتے تھے۔
Qatada asked Anas which Supplication Allah's Apostle (may peace be upon him) frequently made. He said: The supplication that he (the Holy Prophet) made very frequently is this: "O Allah, grant us the good in this world and the good in the Hereafter and save us from the torment of Hell-Fire." He (Qatada) said that whenever Anas had to supplicate he made this very supplication, and whenever he (intended) to make another supplication he (inserted) this very supplication in that.
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ-
عبیداللہ بن معاذ ابی شعبہ، ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رایت ہے کہ رسول اللہ یہ دعا مانگتے تھے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے ہمارے پروردگار ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔
Anas reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) used to supplicate (in these words): "Our Lord, grant us the good in this world and the good in the Hereafter and save us from the torment of Hell Fire."