یہودی کے جنازہ کے لئے کھڑے ہونے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَرَّ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا بِهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا جِنَازَةُ يَهُودِيٍّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجِنَازَةَ فَقُومُوا-
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی، عبداللہ بن مقسم، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا اس کیلئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ تو ایک یہودی کا جنازہ ہے آپ نے فرمایا جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ
Narrated Jabir bin 'Abdullah : A funeral procession passed in front of us and the Prophet stood up and we too stood up. We said, 'O Allah's Apostle! This is the funeral procession of a Jew." He said, "Whenever you see a funeral procession, you should stand up." ________________________________________
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَی قَالَ کَانَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ وَقَيْسُ بْنُ سَعْدٍ قَاعِدَيْنِ بِالْقَادِسِيَّةِ فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِجَنَازَةٍ فَقَامَا فَقِيلَ لَهُمَا إِنَّهَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ أَيْ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ فَقَالَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهَا جِنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ أَلَيْسَتْ نَفْسًا وَقَالَ أَبُو حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ کُنْتُ مَعَ قَيْسٍ وَسَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَا کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ زَکَرِيَّائُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی کَانَ أَبُو مَسْعُودٍ وَقَيْسٌ يَقُومَانِ لِلْجَنَازَةِ-
آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ سعد بن حنیف اور قیس بن سعد قادسیہ میں بیٹھے ہوئے تھے، تو ان دونوں کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو دونوں کھڑے ہو گئے ان سے کہا گیا کہ یہ زمین والوں یعنی ذمیوں میں سے ہیں، تو ان دونوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے تو آپ سے کہا گیا کہ یہ یہودی کا جنازہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ کیا اس کی جان نہیں تھی۔ ابوحمزہ نے اعمش، ابوعمر بن ابی لیلی سے روایت کیا ہے کہ میں قیس اور سہل کے ساتھ تھا ان دونوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور زکریا نے شعبی سے، انہوں نے ابن ابی لیلی سے روایت کیا ہے کہ ابومسعود اور قیس جنازہ کے لئے کھڑے ہوجاتے تھے۔
Narrated 'Abdur Rahman bin Abi Laila: Sahl bin Hunaif and Qais bin Sad were sitting in the city of Al-Qadisiya. A funeral procession passed in front of them and they stood up. They were told that funeral procession was of one of the inhabitants of the land i.e. of a non-believer, under the protection of Muslims. They said, "A funeral procession passed in front of the Prophet and he stood up. When he was told that it was the coffin of a Jew, he said, "Is it not a living being (soul)?" ________________________________________