یوم ترویہ میں ظہر کی نماز کس مقام پر پڑھے۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُلْتُ أَخْبِرْنِي بِشَيْئٍ عَقَلْتَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًی قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ کَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُکَ-
عبداللہ بن محمد، اسحاق ارزاق، سفیان، عبدالعزیز بن رفیع سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ مجھے بتلائیے اگر آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد ہو کہ آپ نے یوم ترویہ میں ظہر اور عصر کی نماز کہاں پڑھی؟ انہوں نے کہا منیٰ میں، میں نے کہا کہ عصر کی نماز یوم نفر (یعنی بارہویں تاریخ) میں کہاں پڑھی؟ انہوں نے کہا کہ ابطح میں، پھر کہا تم اس طرح کرو جس طرح تمہارے حکام کرتے ہیں۔
Narrated 'Abdul 'Aziz bin Rufai: I asked Anas bin Malik, "Tell me what you remember from Allah's Apostle (regarding these questions): Where did he offer the Zuhr and 'Asr prayers on the day of Tarwiya (8th day of Dhul-Hajja)?" He relied, "(He offered these prayers) at Mina." I asked, "Where did he offer the 'Asr prayer on the day of Nafr (i.e. departure from Mina on the 12th or 13th of Dhul-Hijja)?" He replied, "At Al-Abtah," and then added, "You should do as your chiefs do." ________________________________________
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ لَقِيتُ أَنَسًا ح و حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ خَرَجْتُ إِلَی مِنًی يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَلَقِيتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَاهِبًا عَلَی حِمَارٍ فَقُلْتُ أَيْنَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْيَوْمَ الظُّهْرَ فَقَالَ انْظُرْ حَيْثُ يُصَلِّي أُمَرَاؤُکَ فَصَلِّ-
علی، ابوبکر بن عیاش، عبدالعزیز نے بیان کیا کہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ملا، اسماعیل بن ابان، ابوبکر، عبدالعزیز سے روایت کرتے ہیں، عبدالعزیز نے بیان کیا کہ میں منیٰ کی طرف ترویہ کے دن نکلا تو میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ملا، اس حال میں کہ وہ ایک گدھے پر سوار جا رہے تھے، میں نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آج کے دن ظہر کی نماز کس جگہ پڑھی؟ انہوں نے فرمایا کہ دیکھو جہاں تمہارے امرء نماز پڑھتے ہیں، تم بھی وہیں پڑھو۔
Narrated 'Abdul 'Aziz: I went out to Mina on the day of Tarwiya and met Anas going on a donkey. I asked him, "Where did the Prophet offer the Zuhr prayer on this day?" Anas replied, "See where your chiefs pray and pray similarly." ________________________________________