TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
گھوڑے کی پیشانیوں میں قیامت تک برکت قائم رہنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.-
عبداللہ بن مسلمہ مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، گھوڑوں کی پیشانی سے قیامت تک کیلئے برکت وابستہ ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Allah's Apostle said, "Good will remain (as a permanent quality) in the foreheads of horses till the Day of Resurrection."
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنٍ وَابْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْجَعْدِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ تَابَعَهُ مُسَدَّدٌ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ.-
حفص بن عمر، شعبہ، حصین، ابن ابی السفر، شعبی، عروہ بن جعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ فرمایا گھوڑوں کی پیشانی سے برکت قیامت تک کیلئے وابستہ ہے، سلیمان نے یہ روایت شعبہ عروہ بن ابی الجعد سے روایت کیا ہے اور مسدد نے بروایت ہشیم، حصین، شعبی، عروہ بن ابی الجعد اس کی متابعت کی ہے۔
Narrated Ursa bin ALGA: The Prophet said, "Good will remain (as a permanent quality) in the foreheads of horses till the Day of Resurrection."
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَرَكَةُ فِي نَوَاصِي الْخَيْلِ.-
مسدد، یحیی شعبہ، ابوالتیا ح، انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ گھوڑوں کی پیشانیوں میں برکت رکھی ہوئی ہے۔
-