گھوڑے کی سواری اچھی نہ کر سکنے والے کا بیان

حَدَّثَناِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا حَجَبَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي وَلَقَدْ شَکَوْتُ إِلَيْهِ إِنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَی الْخَيْلِ فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي وَقَالَ اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا-
محمد بن عبداللہ ابن ادریس اسماعیل قیس حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب سے میں اسلام لایا تب سے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے کوئی حجاب نہیں رکھا اور مجھے دیکھ کر مسکراتے تھے میں نے آپ سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا تو آپ نے دست مبارک میرے سینہ پر تھپ تھپا کر فرمایا کہ اے اللہ اس کو جمادے اور اس کو ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔
Narrated Jarir: Allah's Apostle did not screen himself from me since my embracing Islam, and whenever he saw me he would receive me with a smile. Once I told him that I could not sit firm on horses. He stroke me on the chest with his hand and said, "O Allah! Make him firm and make him a guiding and a rightly-guided man."