TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
فرائض کی تعلیم کا بیان
کسی قوم کا آزاد کردہ ان ہی میں سے ہے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ أَوْ کَمَا قَالَ-
آدم، شعبہ، معاویہ بن قرہ و قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ کسی قوم کا آزاد کردہ انہی میں سے یا جیسا آپ نے فرمایا۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, "The freed slave belongs to the people who have freed him," or said something similar.
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ أَوْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ-
ابوالولید، شعبہ، قتادہ، انس بن مالک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ کسی قوم کی بہن کا بیٹا ان ہی میں سے ہے (منھم یا من انفسھم فرمایا) ۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, "The son of the sister of some people is from them or from their own selves."