TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
ادب کا بیان
کسی شخص کا بچے کا نام اپنا نام رکھنے کا بیان۔
حدثنا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنْ الرَّکْعَةِ قَالَ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ بِمَکَّةَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ-
ابو نعیم فضل بن دکین ابن عیینہ زہری سعید حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر رکوع سے اٹھایا تو فرمایا اے اللہ ولید بن ولید کو اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ کو اور کمزوروں کو مکہ میں نجات دے اے اللہ! مضر پر سختی کر اور ان کو یوسف علیہ السلام کے قحط کی طرح قحط میں مبتلا کر دے۔
-