کب تک بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے ؟

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمُتَبَايِعَيْنِ بِالْخِيَارِ فِي بَيْعِهِمَا مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَکُونُ الْبَيْعُ خِيَارًا قَالَ نَافِعٌ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اشْتَرَی شَيْئًا يُعْجِبُهُ فَارَقَ صَاحِبَهُ-
صدقہ، عبدالوہاب، یحیی، نافع، ابن عمر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ بائع اور مشتری کو بیع میں اس وقت تک اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہوں یا بیع میں اختیار کی شرط ہو نافع نے بیان کیا کہ ابن عمر کو جب کوئی چیز پسند ہوتی تو بیچنے والے سے جدا ہو جاتے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "The buyer and the seller have the option to cancel or confirm the bargain before they separate from each other or if the sale is optional." Nafi said, "Ibn 'Umar used to separate quickly from the seller if he had bought a thing which he liked." ________________________________________
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا وَزَادَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَ قَالَ هَمَّامٌ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِأَبِي التَّيَّاحِ فَقَالَ کُنْتُ مَعَ أَبِي الْخَلِيلِ لَمَّا حَدَّثَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بِهَذَا الْحَدِيثِ-
حفص بن عمر، ہمام، قتادہ، ابوالخلیل، عبداللہ بن حارث، حکیم بن حزام، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ بیچنے والے اور خرید نے والے کو اختیار ہے جب تک کہ دونوں جدا نہ ہو جائیں اور احمد نے اتنا زیادہ بیان کیا ہے کہ مجھ سے بہز نے ہمام کا قول نقل کیا کہ میں نے اس کو ابوالتیاح سے بیان کیا تو کہا میں ابوالخلیل کے ساتھ تھا جب ان سے عبداللہ بن حارث نے یہ حدیث بیان کی۔
Narrated Haklm bin Hizam" The Prophet said, "The buyer and the seller have the option of cancelling or confirming the deal unless they separate."