TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
ذبیحوں اور شکار کا بیان
چہرہ پر داغ لگانے اور نشان کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَرِهَ أَنْ تُعْلَمَ الصُّورَةُ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُضْرَبَ تَابَعَهُ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْعَنْقَزِيُّ عَنْ حَنْظَلَةَ وَقَالَ تُضْرَبُ الصُّورَةُ-
عبیداللہ بن موسی، حنظلہ، سالم، ابن عمر رضی اللہ عنہ چہرے پر نشان لگانے کو مکروہ سمجھتے تھے، اور ابن عمر نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (چہرے پر) مارنے سے منع فرمایا ہے ، قتیبہ نے بواسطہ عنقزی، حنظلہ اس کی متابعت میں روایت نقل کی ہے اور تضرب الصورۃ کے الفاظ روایت کئے ہیں۔
Narrated Salim: that Ibn 'Umar disliked the branding of animals on the face. Ibn 'Umar said, "The Prophet forbade beating (animals) on the face."
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَخٍ لِي يُحَنِّکُهُ وَهُوَ فِي مِرْبَدٍ لَهُ فَرَأَيْتُهُ يَسِمُ شَاةً حَسِبْتُهُ قَالَ فِي آذَانِهَا-
ابوالولید، شعبہ، ہشام بن زید، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بھائی کو لایا تاکہ آپ اس کی تحنیک فرمائیں، اس وقت آپ اپنے اونٹوں میں تھے، میں نے دیکھا کہ آپ ایک بکری کو داغ لگا رہے تھے، راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے کانوں میں (نشان) لگا رہے تھے۔
Narrated Anas: I brought a brother of mine to the Prophet to do Tahnik for him while the Prophet was in a sheep fold of his, and I saw him branding a sheep. (The sub-narrator said: I think Anas said, branding it on the ear.)