TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
خرید وفروخت کے بیان
پچھنے لگانے والے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا مِنْ خَرَاجِهِ-
عبداللہ بن یوسف، مالک حمید، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے تو آپ نے اس کو ایک صاع کھجور دینے کا حکم دیا اور اپنے اعمال کو حکم دیا کہ اس کے خراج میں کمی کر دیں۔
Narrated Anas bin Malik: Abu Taiba cupped Allah's Apostle so he ordered that he be paid one Sa of dates and ordered his masters to reduce his tax (as he was a slave and had to pay a tax to them).
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَعْطَی الَّذِي حَجَمَهُ وَلَوْ کَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ-
مسدد، خالد بن عبداللہ ، خالد (حذاء) عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور جس نے پچھنے لگائے تھے اس کو مزدوری دی اور اگر حرام ہوتا تو اسے مزدوری نہ دیتے۔
Narrated Ibn 'Abbas: Once the Prophet got his blood out (medically) and paid that person who had done it. If it had been illegal, the Prophet would not have paid him.