ٹھہرے ہوۓ پانی میں پیشاب کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ الْأَعْرَجَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ-
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن بن ہرمز، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہم (اگرچہ دنیا میں) پچھلے ہیں (مگر آخرت میں سب سے) سبقت لے جانے والے ہیں،
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "We (Muslims) are the last (people to come in the world) but (will be) the foremost (on the Day of Resurrection)." The same
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ فِي الْمَائِ الدَّائِمِ الَّذِي لَا يَجْرِي ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ-
اور اسی سند سے (یہ جملہ بھی) روایت کیا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں، جو جاری نہ ہو، پیشاب نہ کرے کیونکہ (شاید) پھر کبھی اسی میں غسل کرے۔
narrator told that the Prophet had said, "You should not pass urine in stagnant water which is not flowing then (you may need to) wash in it."