وبا اور تکلیف کو دعا دور کر دیتی ہے ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ کَمَا حَبَّبْتَ إِلَيْنَا مَکَّةَ أَوْ أَشَدَّ وَانْقُلْ حُمَّاهَا إِلَی الْجُحْفَةِ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا-
محمد بن یوسف، سفیان، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں، کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، یا اللہ ہمارے دلوں میں مدینہ کی محبت پیدا کر دے جیسا کہ تو نے مکہ کی محبت دی ہے، اور اس کے بخار جحفہ کی طرف منتقل کر دے، یا اللہ ہمارے مدد اور صاع میں برکت عطا فرما۔
Narrated 'Aisha: The Prophet said, "O Allah! Make us love Medina as You made us love Mecca, or more, and transfer the fever that is in it, to Al-Juhfa. O Allah! Bless our Mudd and our Sam' (kinds of measures)."
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ مِنْ شَکْوَی أَشْفَيْتُ مِنْهُ عَلَی الْمَوْتِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَلَغَ بِي مَا تَرَی مِنْ الْوَجَعِ وَأَنَا ذُو مَالٍ وَلَا يَرِثُنِي إِلَّا ابْنَةٌ لِي وَاحِدَةٌ أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَيْ مَالِي قَالَ لَا قُلْتُ فَبِشَطْرِهِ قَالَ الثُّلُثُ کَثِيرٌ إِنَّکَ أَنْ تَذَرَ وَرَثَتَکَ أَغْنِيَائَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرَهُمْ عَالَةً يَتَکَفَّفُونَ النَّاسَ وَإِنَّکَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا أُجِرْتَ حَتَّی مَا تَجْعَلُ فِي فِي امْرَأَتِکَ قُلْتُ آأُخَلَّفُ بَعْدَ أَصْحَابِي قَالَ إِنَّکَ لَنْ تُخَلَّفَ فَتَعْمَلَ عَمَلًا تَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا ازْدَدْتَ دَرَجَةً وَرِفْعَةً وَلَعَلَّکَ تُخَلَّفُ حَتَّی يَنْتَفِعَ بِکَ أَقْوَامٌ وَيُضَرَّ بِکَ آخَرُونَ اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَی أَعْقَابِهِمْ لَکِنْ الْبَائِسُ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ قَالَ سَعْدٌ رَثَی لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَنْ تُوُفِّيَ بِمَکَّةَ-
موسی بن اسماعیل، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، عامر بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ ان کے والد (سعد) نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری اس بیماری میں جس میں میں قریب الموت تھا حجتہ الوداع کے موقعہ پر میری عیادت کو تشریف لائے، میں نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے جو تکلیف ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں اور میں مالدار ہوں لیکن بجز ایک بیٹی کے کوئی وارث نہیں تو کیا میں اپنا دوتہائی مال صدقہ کردوں؟ آپ نے فرمایا نہیں، تو میں نے پوچھا نصف مال (خیرات کردوں) آپ نے فرمایا تہائی بہت زیادہ ہے، ورثاء کو مالدار چھوڑنا تمہارے لئے اس سے بہتر ہے کہ ان کو محتاج چھوڑو کہ لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرتے پھریں اور تم اللہ کی رضا مندی کی خاطر جو بھی خرچ کرو گے، اللہ اس کا اجر دے گا یہاں تک کہ اس لقمہ کا بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں دو گے، میں نے کہا میں اپنے دوستوں سے پیچھے چھوڑ دیا جاؤں گا آپ نے فرمایا نہیں، بلکہ جس قدر اللہ کی مرضی کے پیش نظر عمل کرو گے درجہ اور بلندی میں زیادتی ہوتی جائے گی اور امید ہے کہ تم ابھی زندہ رہو گے، اور مسلمان تم سے نفع اٹھائیں گے اور کافروں کو نقصان پہنچے گا، یا اللہ ہمارے صحابہ کی ہجرت پوری کردے اور ان کو پیچھے واپس نہ کر لیکن بے چارے سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خولہ کی ہجرت پوری نہ ہوئی، سعد نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے مکہ ہی میں انتقال کے سبب بہت صدمہ ہوا۔
Narrated 'Amir bin Sa'd: that his father said, "In the year of Hajjatal-Wada', the Prophet paid me a visit while I was suffering from an ailment that had brought me to the verge of death. I said, 'O Allah's Apostle! My sickness has reduced me to the (bad) state as you see, and I am a rich man, but have no heirs except one daughter. Shall I give 2/3 of my property in charity?' He said, 'No.' I said, 'Then 1/2 of it?' He said, 'Even 1/3 is too much, for, to leave your inheritors wealthy is better than to leave them in poverty, begging from people. And (know that) whatever you spend in Allah's Cause, you will get reward for it, even for the morsel of food which you put in your wife's mouth.' I said, 'O Allah's Apostle! Will I be left behind my companions (in Mecca)?' He said, 'If you remain behind, whatever good deed you will do for Allah's Sake, will raise and upgrade you to a higher position (in Allah's Sight). May be you will live longer so that some people may benefit by you, and some e others (pagans) may get harmed by you. O Allah! Complete the migration of my companions and do not turn them on their heels; But (we pity) the poor Sa'd bin Khaula (not the above mentioned Sa'd) (died in Mecca)" Allah's Apostle lamented (or pitied) for him as he died in Mecca. (See Hadith No. 693, Vol. 5)