ننگی پیٹھ گھوڑے پر سواری کرنے کا بیان۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَقْبَلَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی فَرَسٍ عُرْيٍ مَا عَلَيْهِ سَرْجٌ فِي عُنُقِهِ سَيْفٌ-
عمرو بن عون، حماد، ثابت، انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے سامنے ایک ننگی پیٹھ کے گھوڑے پر سوار ہو گئے، اس پر زین نہ تھی۔ آپ کی گردن میں ایک تلوار لٹکی ہوئی تھی۔
Narrated Anas: The Prophet met them (i.e. the people) while he was riding an unsaddled horse with his sword slung over his shoulder.