TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
نماز کے اوقات کا بیان
نماز کے بے وقت پڑھنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ غَيْلَانَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا کَانَ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ الصَّلَاةُ قَالَ أَلَيْسَ صَنَعْتُمْ مَا صَنَعْتُمْ فِيهَا-
موسی بن اسماعیل، مہدی، غیلان، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جو باتیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں تھیں، ان میں سے میں اب کوئی بات نہیں پاتا کسی نے کہا کہ (اجی حضرت) نماز تو ویسے ہی باقی ہے، حضرت انس نے کہا (یہ تمہارا خیال ہے) کیا نماز میں جو کچھ تم نے کیا ہے، وہ تمہیں معلوم نہیں کہ اس کے اوقات میں تم کس قدر بے پرواہی کرتے ہو۔
Narrated Ghailan: Anas said, "I do not find (now-a-days) things as they were (practiced) at the time of the Prophet." Somebody said "The prayer (is as it was.)" Anas said, "Have you not done in the prayer what you have done?
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ أَخِي عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ دَخَلْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بِدِمَشْقَ وَهُوَ يَبْکِي فَقُلْتُ مَا يُبْکِيکَ فَقَالَ لَا أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا أَدْرَکْتُ إِلَّا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَهَذِهِ الصَّلَاةُ قَدْ ضُيِّعَتْ وَقَالَ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ نَحْوَهُ-
عمر بن زرارہ، عبدالوحد بن واصل، ابوعبیدہ، حداد، عبدالعزیز کے بھائی، عثمان بن ابی رواد، زہری روایت کرتے ہیں کہ میں دمشق میں انس بن مالک کے پاس گیا، وہ رو رہے تھے، میں نے کہا (خیر ہے) آپ کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا کہ جو باتیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دیکھی ہیں، اب ان میں سے کوئی بات (بھی) نہیں پاتا، صرف ایک نماز ہے، (لیکن اگر دیکھا جائے) تو وہ بھی ضائع ہو چکی ہے اور بکر بن خلف نے کہا کہ مجھ سے محمد بن بکر برسانی نے بیان کیا کہ مجھ سے عثمان بن ابی رواد نے اسی طرح بیان کیا۔
Narrated Az-Zuhri that he visited Anas bin Malik at Damascus and found him weeping and asked him why he was weeping. He replied, "I do not know anything which I used to know during the life-time of Allah's Apostle except this prayer which is being lost (not offered as it should be)."