نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُهِيَ عَنْ الْخَصْرِ فِي الصَّلَاةِ وَقَالَ هِشَامٌ وَأَبُو هِلَالٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
ابو النعمان، حماد، ایوب، محمد، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا گیا، اور ہشام اور ابوبلال نے ابن سیرین سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔
Narrated Abu Huraira: It was forbidden to keep the hands on the hips during the prayer. (This is narrated by Abu Huraira from the Prophet.)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا-
عمر بن علی، یحیی، ہشام، محمد، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ مرد کو کمر پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔
Narrated Abu Huraira: It was forbidden to pray with the hands over one's hips.