نماز میں بال درست نہ کرے۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهْوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَی سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَلَا يَکُفَّ شَعَرَهُ وَلَا ثَوْبَهُ-
ابونعمان، حماد بن زید، عمرو بن دینار، طاؤس، ابن عباس سی روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (خدا کی طرف سے) یہ حکم دیا گیا تھا کہ سات ہڈیوں کے بل سجدہ کریں (اور نماز پڑھنے میں) نہ اپنے بال درست کریں اور نہ کپڑا (سنبھالیں)
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet was ordered to prostrate on seven bony parts and not to tuck up his clothes or hair.