نجاشی (شاہ حبشہ) کی وفات کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ مَاتَ النَّجَاشِيُّ مَاتَ الْيَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَی أَخِيکُمْ أَصْحَمَةَ-
ابو الربیع ابن عیینہ ابن جریج عطاء حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جس روز نجاشی کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج ایک صالح آدمی کا انتقال ہوگیا لہذا اٹھ کھڑے ہو اپنے بھائی اصحمہ (نجاشی کے جنازہ) کی نماز پڑھو۔
Narrated Jabir: When Negus died, the Prophet said, "Today a pious man has died. So get up and offer the funeral prayer for your brother Ashama
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَطَائً حَدَّثَهُمْ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيِّ فَصَفَّنَا وَرَائَهُ فَکُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي أَوْ الثَّالِثِ-
عبدالاعلی بن حماد یزید بن زریع سعید قتادہ عطا حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی (کے جنازہ) کی نماز پڑھی تو آپ کے پیچھے ہم صفیں باندھ کر کھڑے ہو گئے تو میں (آپ کے پیچھے) دوسری یا تیسری صف میں تھا۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah Al-Ansari: Allah's Apostle led the funeral prayer for the Negus and made us stand in rows behind him and I was in the second or third row.
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَائَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيِّ فَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ-
عبداللہ بن ابی شیبہ یزید سلیم بن حیان سعید بن مینار حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (شاہ حبشہ جس کا نام) اصحمہ نجاشی تھا (کے جنازہ) کی نماز پڑھی تو آپ نے اس میں چار تکبیریں کہی۔ عبدالصمد نے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet offered the funeral prayer for Ashama, the Negus, with four Takbir.
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَابْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی لَهُمْ النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيکُمْ-
زہیر بن حرب یعقوب بن ابراہیم ان کے والد صالح بن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن اور سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شاہ حبشہ کی وفات کی خبر اسی دن دے دی جس دن ان کا انتقال ہوا تھا اور آپ نے فرمایا اپنے بھائی کی نماز جنازہ کے ذریعے ان کے لئے استغفار کرو
Narrated Abu Huraira: that Allah's Apostle informed them (i.e. his companions) of the death of Negus, the king of Ethiopia, on the very day on which the latter died, and said, "Ask Allah's Forgiveness for your brother" Abu Huraira further said, "Allah's Apostle made them (i.e. the Muslims) stand in rows at the Musalla (i.e. praying place) and led the funeral prayer for the Negus and said four Takbir."
وَعَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ فِي الْمُصَلَّی فَصَلَّی عَلَيْهِ وَکَبَّرَ أَرْبَعًا-
صالح ابن شہاب سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید گاہ میں صحابہ کو صف بستہ کھڑا کیا اور ان (یعنی نجاشی کے جنازہ) کی نماز پڑھی تو آپ نے چار تکبیریں کہیں۔
-