ناک کے بل سجدہ کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَی سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَی الْجَبْهَةِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَی أَنْفِهِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّکْبَتَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلَا نَکْفِتَ الثِّيَابَ وَالشَّعَرَ-
معلی بن اسد، وہیب، عبداللہ بن طاؤس، طاؤس، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں کے بل سجدہ کروں، پیشانی کے بل اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اپنی ناک اور دونوں ہاتھوں اور دونوں گھٹنوں اور پیروں کی طرف اشارہ کیا، اور یہ بھی فرمایا کہ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ نماز کپڑوں کو اور بالوں کو نہ سمیٹیں۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet said, "I have been ordered to prostrate on seven bones i.e. on the forehead along with the tip of the nose and the Prophet pointed towards his nose, both hands, both knees and the toes of both feet and not to gather the clothes or the hair."