میدان بدر میں فرشتوں کی حاضری کا بیان۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِيهِ وَکَانَ أَبُوهُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ قَالَ جَائَ جِبْرِيلُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا تَعُدُّونَ أَهْلَ بَدْرٍ فِيکُمْ قَالَ مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِينَ أَوْ کَلِمَةً نَحْوَهَا قَالَ وَکَذَلِکَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْ الْمَلَائِکَةِ-
اسحاق بن ابراہیم، جریر، یحیی بن سعید، حضرت معاذ بن رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن رافع زری اپنے والد رفاع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جو بدر میں شریک تھے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جبریل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر دریافت کیا کہ آپ بدر والوں کو کیسا سمجھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! تمام مسلمانوں نے افضل یا ایسا ہی کوئی دوسرا کلمہ فرمایا۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے عذر کیا اسی طرح وہ فرشتے جو بدر میں حاضر ہوئے تھے دوسرے فرشتوں سے افضل ہیں۔
Narrated Rifaa: (who was one of the Badr warriors) Gabriel came to the Prophet and said, "How do you look upon the warriors of Badr among yourselves?" The Prophet said, "As the best of the Muslims." or said a similar statement. On that, Gabriel said, "And so are the Angels who participated in the Badr (battle)."
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ وَكَانَ رِفَاعَةُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ وَكَانَ رَافِعٌ مِنْ أَهْلِ الْعَقَبَةِ فَكَانَ يَقُولُ لِابْنِهِ مَا يَسُرُّنِي أَنِّي شَهِدْتُ بَدْرًا بِالْعَقَبَةِ قَالَ سَأَلَ جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.-
سلیمان بن حرب، حماد، یحیی ، حضرت معاذ بن رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن رافع سے روایت کرتے ہیں کہ میرے والد رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدری تھے اور دادا رافع بیت عقبہ والوں میں سے تھے چنانچہ رافع اپنے بیٹے رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کرتے تھے کہ مجھے عقبہ کے برابر بدر میں شریک ہونے کی خوشی نہیں ہے۔ فرمایا حضرت جبریل علیہ السلام نے اس معاملہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا جیسا کہ اوپر گزرا۔
Narrated Mu'adh bin Rifa'a bin Rafi: Rifa'a was one of the warriors of Badr while (his father) Rafi' was one of the people of Al-'Aqaba (i.e. those who gave the pledge of allegiance at Al-'Aqaba). Rafi' used to say to his son, "I would not have been happier if I had taken part in the Badr battle instead of taking part in the 'Aqaba pledge."
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا يَحْيَى سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ رِفَاعَةَ أَنَّ مَلَكًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَعَنْ يَحْيَى أَنَّ يَزِيدَ بْنَ الْهَادِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ يَوْمَ حَدَّثَهُ مُعَاذٌ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ يَزِيدُ فَقَالَ مُعَاذٌ إِنَّ السَّائِلَ هُوَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام.-
اسحاق بن منصور، یزید، یحیی بن سعید سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے معاذ بن رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ ایک فرشتے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یحیی کا بیان ہے کہ یزید بن الہاد نے مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت معاذ نے اس حدیث کو مجھ سے بیان کیا تو تم بھی میرے ساتھ تھے یزید نے کہا کہ معاذ فرماتے تھے اور پوچھنے والے فرشتہ حضرت جبرائیل علیہ السلام تھے۔
Narrated Mu'adh: The one who asked (the Prophet) was Gabriel.
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ بَدْرٍ هَذَا جِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ.-
ابراہیم بن موسی، عبدالوہاب ، خالد ، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فرمایا یہ جبریل آ گئے ہیں! گھوڑے کا سر تھامے اور لڑائی کے ہتھیار سجائے ہوئے۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet said on the day (of the battle) of Badr, "This is Gabriel holding the head of his horse and equipped with arms for the battle.