مکہ سے کس طرف نکلے؟

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ مِنْ کَدَائٍ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا الَّتِي بِالْبَطْحَائِ وَخَرَجَ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَی-
مسدد بن مسرہد بصری، یحیی، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تثنیۃ العلیا کے مقام کداء سے جو بطحا میں ہے، داخل ہوئے تھے اور تثنیۃ السفلی کی طرف سے باہر نکلے تھے۔
Narrated Ibn 'Umar: Allah's Apostle entered Mecca from Kada' from the highest Thaniya which is at Al-Batha' and used to leave Mecca from the low Thaniya.
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا جَائَ إِلَی مَکَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا-
حمیدی، و محمد بن مثنی، سفیان بن عینیہ، شام بن عروہ اپنے والد سے، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آتے تو وہاں اس کے بلند حصہ کی طرف سے داخل ہوتے اور اس کے نیچے کے حصہ کی طرف سے باہر نکلتے۔
Narrated 'Aisha: When the Prophet came to Mecca he entered from its higher side and left from its lower side.
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائٍ وَخَرَجَ مِنْ کُدًا مِنْ أَعْلَی مَکَّةَ-
محمود، ابواسامہ، ہشام بن عروہ اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال کداء کی طرف سے داخل ہوئے اور کدیٰ کی طرف جو مکہ کی بلند جانب ہے نکلے۔
Narrated 'Aisha': In the year of the conquest of Mecca, the Prophet entered Mecca from Kada' and left Mecca from Kuda, from the higher part of Mecca.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائٍ أَعْلَی مَکَّةَ قَالَ هِشَامٌ وَکَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ عَلَی کِلْتَيْهِمَا مِنْ کَدَائٍ وَکُدًا وَأَکْثَرُ مَا يَدْخُلُ مِنْ کَدَائٍ وَکَانَتْ أَقْرَبَهُمَا إِلَی مَنْزِلِهِ-
احمد، ابن وہب، عمرو، ہشام، بن عروہ، اپنے والد سے، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال کداء کی طرف سے جو مکہ کی بلند جانب ہے داخل ہوئے۔ ہشام کا بیان ہے کہ عروہ کداء اور کدیٰ دونوں جانب سے داخل ہوتے، لیکن اکثر کدیٰ کی جانب سے داخل ہوتے اور یہ ان کے گھر کے قریب تھا۔
Narrated 'Aisha: In the year of the conquest of Mecca, the Prophet entered Mecca from Kada' at the higher place of Mecca. (Hisham, a sub-narrator said, " 'Urwa used to enter (Mecca) from both Kada' and Kuda and he often entered through Kada' which was nearer to his dwelling place.)" ________________________________________
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائٍ مِنْ أَعْلَی مَکَّةَ وَکَانَ عُرْوَةُ أَکْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ کَدَائٍ وَکَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَی مَنْزِلِهِ-
عبداللہ بن عبدالوہاب، حاتم، ہشام، عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال مکہ کے بلند جانب یعنی کداء کی طرف سے داخل ہوئے اور عروہ رضی اللہ عنہ اکثر کدیٰ کی طرف سے داخل ہوتے کہ یہ ان کے گھر سے قریب تھا۔
Narrated Hisham: 'Urwa said, "The Prophet entered Mecca in the year of the conquest of Mecca from the side of Kada' which is at the higher part of Mecca." 'Urwa often entered from Kada' which was nearer of the two to his dwelling place. ________________________________________
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائٍ وَکَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا کِلَيْهِمَا وَکَانَ أَکْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ کَدَائٍ أَقْرَبِهِمَا إِلَی مَنْزِلِهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ کَدَائٌ وَکُدًا مَوْضِعَانِ-
موسی، وہیب، ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال کداء کی جانب سے داخل ہوئے اور عروہ دونوں طرف سے داخل ہوتے تھے، لیکن اکثر کدیٰ کی جانب سے داخل ہوتے جو ان کے گھر سے قریب تھا۔ ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ کداء اور کدیٰ دو جگہوں کے نام ہیں۔
Narrated Hisham from his father : In the year of the conquest of Mecca, the Prophet entered Mecca from the side of Kada. Urwa used to enter through both places and he often entered through Kada' which was nearer of the two to his dwelling place. ________________________________________