TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
حج کا بیان
منیٰ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کرنے کی جگہ پر قربانی کرنے کا بیان ۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَانَ يَنْحَرُ فِي الْمَنْحَرِ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ مَنْحَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
`اسحاق بن ابراہیم، خالد بن حارث، عبیداللہ بن عمر، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ قربانی کرنے کی جگہ قربانی کرتے تھے، عبیداللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذبح کرنے کی جگہ میں ذبح کرتے تھے۔
Narrated Nafi': 'Abdullah (bin 'Umar), used to slaughter (his sacrifice) at the Manhar. ('Ubaidullah, a sub-narrator said, "The Manhar of Allah's Apostle.")
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَبْعَثُ بِهَدْيِهِ مِنْ جَمْعٍ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ حَتَّی يُدْخَلَ بِهِ مَنْحَرُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ حُجَّاجٍ فِيهِمْ الْحُرُّ وَالْمَمْلُوکُ-
ابراہیم بن منذر، انس بن عیاض، موسیٰ بن عقبہ، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ اپنی قربانیوں کا جانور مزدلفہ سے آخر رات میں بھیجتے یہاں تک کہ حاجیوں کے ساتھ جن میں آزاد غلام ہوتے وہ قربانی کا جانور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کرنے کی جگہ پر پہنچ جاتا۔
Narrated Nafi': Ibn 'Umar used to send his Hadi from Jam' (to Mina) in the last third of the night with the pilgrims amongst whom there were free men and slaves, till it was taken into the Manhar (slaughtering place) of the Prophet . ________________________________________