مصلی اور مسجد میں جنازے پر نماز پڑھنے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَعَی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ يَوْمَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيکُمْ وَعَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ بِالْمُصَلَّی فَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا-
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوسلمہ دونوں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو شاہ حبش نجاشی کی موت کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنائی جس دن نجاشی کا انتقال ہوا، آپ نے فرمایا کہ تم اپنے بھائی کے لئے دعا مغفرت کرو۔ اور ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھ سے سعید بن مسیب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ قول بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مصلی میں ان کی صفیں قائم کیں اور چار تکبیریں کہیں۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle informed about the news of the death of An-Najash (King of Ethiopia) on the day he expired. He said, "Ask Allah's forgiveness for your brother. " Narrated Abu Huraira: The Prophet made them align in rows at the Musalla and said four Takbir. ________________________________________
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ الْيَهُودَ جَائُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ زَنَيَا فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُجِمَا قَرِيبًا مِنْ مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ عِنْدَ الْمَسْجِدِ-
ابراہیم بن منذر، ابوضمرہ، موسیٰ بن عقبہ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور عورت کو لے کر آئے جنہوں نے زنا کیا تھا۔ آپ نے ان دونوں کے رجم کرنے کا حکم دیا تو مسجد کے پاس نماز جنازہ پڑھنے کی جگہ کے قریب ان دونوں کو سنگسار کیا گیا۔ (روایت کے اس لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں نماز جنازہ کے لئے مسجد کے قریب کوئی جگہ الگ بنی ہوئی تھی اور وہ نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے استعمال ہوتی تھی یہی طریقہ سنت کے مطابق ہے البتہ عذر کی وجہ سے بعض شرائط کا خیال رکھتے ہوئے مسجد میں بھی نماز ہوسکتی ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar : The Jew brought to the Prophet a man and a woman from amongst them who have committed (adultery) illegal sexual intercourse. He ordered both of them to be stoned (to death), near the place of offering the funeral prayers beside the mosque." ________________________________________