مشرکین کے لئے بدد عا کرنے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدِمَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا فَظَنَّ النَّاسُ أَنَّهُ يَدْعُو عَلَيْهِمْ فَقَالَ اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ-
علی، سفیان، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، کہ طفیل بن عمرو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ دوس نے نافرمانی کی اور انکار کیا، اس لئے آپ ان لوگوں کے حق میں بددعا کیجئے، لوگوں کو خیال تھا کہ آپ ان لوگوں پر بد دعا کریں گے (لیکن) آپ نے فرمایا، یا اللہ اس کو ہدایت دے، اور ان کو (میرے پاس) لے آ۔
Narrated Abu Huraira: At-Tufail bin 'Amr came to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! The tribe of Daus has disobeyed (Allah and His Apostle) and refused (to embrace Islam), therefore, invoke Allah's wrath for them." The people thought that the Prophet would invoke Allah's wrath for them, but he said, "O Allah! Guide the tribe Of Daus and let them come to us,"