مسلمانوں کا مشرکوں کے ساتھ سجدہ کرنے کا بیان۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ بِالنَّجْمِ وَسَجَدَ مَعَهُ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِکُونَ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ-
مسدد، عبدالوارث، ایوب، عکرمہ، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت نجم میں سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ مسلمانوں اور مشرکوں نے بھی سجدہ کیا اور جن و انس نے سجدہ کیا اس کو ابراہیم بن طہمان نے ایوب سے روایت کیا
Narrated Ibn Abbas: The Prophet I prostrated while reciting An-Najm and with him prostrated the Muslims, the pagans, the jinns, and all human beings