مسجد میں خیمے لگانے کا بیان۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ أَنْ يَعْتَکِفَ فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِي أَرَادَ أَنْ يَعْتَکِفَ إِذَا أَخْبِيَةٌ خِبَائُ عَائِشَةَ وَخِبَائُ حَفْصَةَ وَخِبَائُ زَيْنَبَ فَقَالَ أَالْبِرَّ تَقُولُونَ بِهِنَّ ثُمَّ انْصَرَفَ فَلَمْ يَعْتَکِفْ حَتَّی اعْتَکَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ-
عبداللہ بن یوسف، مالک، یحیی بن سعید، عمرہ بنت عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کرنے کا ارادہ کیا، جب اس جگہ پہنچے جہاں اعتکاف کرنے کا ارادہ تھا تو دیکھا کہ تمام خیمے لگے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ، حضرت زینب کے خیمے نصب تھے۔ آپ نے فرمایا کہ تم ان میں بھلائی سمجھتی ہو پھر آپ واپس ہو گئے، اور اعتکاف نہیں کیا یہاں تک کہ شوال کے ایک عشرہ میں اعتکاف کیا۔
Narrated 'Aisha: The Prophet intended to practice Itikaf and when he reached the place where he intended to perform Itikaf, he saw some tents, the tents of 'Aisha, Hafsa and Zainab. So, he said, "Do you consider that they intended to do righteousness by doing this?" And then he went away and did not perform Itikaf (in Ramadan) but performed it in the month of Shawwal for ten days.