مسافر کی اتنی ہی عبادتیں لکھی جاتی ہیں جتنی کہ وہ بحالت سکونت کیا کرتا تھا ۔

حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ السَّکْسَکِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بُرْدَةَ وَاصْطَحَبَ هُوَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي کَبْشَةَ فِي سَفَرٍ فَکَانَ يَزِيدُ يَصُومُ فِي السَّفَرِ فَقَالَ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی مِرَارًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ أَوْ سَافَرَ کُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا کَانَ يَعْمَلُ مُقِيمًا صَحِيحًا-
مطر یزید بن ہارون عوام ابرہیم ابواسمعیل سکسکی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوبردہ سے سنا کہ وہ اور یزید بن ابوکبشہ ایک مرتبہ ہم سفر تھے اور یزید سفر میں روزہ رکھا کرتے تھے جن سے ابوبردہ نے کہا میں نے ابوموسیٰ سے کئی مرتبہ یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسالت مآب نے ارشاد فرمایا بندہ جب بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جتنی عبادت وہ سکونت اور صحت کی حالت میں کیا کرتا تھا اتنی ہی عبادتیں اس کے لئے لکھی جاتی ہیں۔
Narrated Ibrahim Abu Isma'il As-Saksaki: I heard Abu Burda who accompanied Yazid bin Abi Kabsha on a journey. Yazid used to observe fasting on journeys. Abu Burda said to him, "I heard Abu Musa several times saying that Allah's Apostle said, 'When a slave falls ill or travels, then he will get reward similar to that he gets for good deeds practiced at home when in good health."