مذی کے دھونے اور اس کے سبب سے وضو کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً فَأَمَرْتُ رَجُلًا أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَکَانِ ابْنَتِهِ فَسَأَلَ فَقَالَ تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَکَ-
ابوالولید، زائدہ، ابوحصین، ابوعبدالرحمن، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میری منی زیادہ خارج ہوتی تھی، میں نے ایک شخص مقداد سے کہا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا حکم پوچھے اور میں خود پوچھتے ہوئے اس لئے شرماتا تھا کہ آپ کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں، اس شخص نے پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ وضو کرلو اور اپنے عضو خاص کو دھو ڈالو۔
Narrated 'Ali: I used to get emotional urethral discharge frequently. Being the son-in-law of the Prophet I requested a man to ask him about it. So the man asked the Prophet about it. The Prophet replied, "Perform ablution after washing your organ (penis)."