مثلہ (ہاتھ پاؤں کاٹنے)، مصبورہ (باندھ کر مارنا) اور مجسمہ کی کراہت کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَنَسٍ عَلَی الْحَکَمِ بْنِ أَيُّوبَ فَرَأَی غِلْمَانًا أَوْ فِتْيَانًا نَصَبُوا دَجَاجَةً يَرْمُونَهَا فَقَالَ أَنَسٌ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُصْبَرَ الْبَهَائِمُ-
ابوا الولید، شعبہ، ہشام بن زید کہتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ حکم بن ایوب کے پاس گیا، حضرت انس نے چند لڑکوں یا نوجوانوں کو دیکھا کہ مرغی باندھ کر اس کو پتھر سے مار رہے ہیں، حضرت انس نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Hisham bin Zaid: Anas and I went to Al-Hakam bin Aiyub. Anas saw some boys shooting at a tied hen. Anas said, "The Prophet has forbidden the shooting of tied or confined animals."
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ دَخَلَ عَلَی يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي يَحْيَی رَابِطٌ دَجَاجَةً يَرْمِيهَا فَمَشَی إِلَيْهَا ابْنُ عُمَرَ حَتَّی حَلَّهَا ثُمَّ أَقْبَلَ بِهَا وَبِالْغُلَامِ مَعَهُ فَقَالَ ازْجُرُوا غُلَامَکُمْ عَنْ أَنْ يَصْبِرَ هَذَا الطَّيْرَ لِلْقَتْلِ فَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ تُصْبَرَ بَهِيمَةٌ أَوْ غَيْرُهَا لِلْقَتْلِ-
احمد بن یعقوب، اسحاق بن سعید بن عمرو، سعید بن عمر، ابن عمر کہتے ہیں کہ میں یحیی بن سعید کے پاس گیا اور یحیی کی اولاد میں سے کسی کو دیکھا کہ وہ مرغی باندھ کر اس کو پتھر سے مار رہا ہے، ابن عمر اس مرغی کے پاس پہنچے اور اس کو کھول دیا، پھر اس کی مرغی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ساتھ والے لڑکے سے فرمایا کہ اپنے بچوں کو پرندوں کے قتل کے لئے باندھ کر مارنے سے روکو، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوپائے وغیرہ کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: that he entered upon Yahya bin Said while one of Yahya's sons was aiming at a hen after tying it. Ibn 'Umar walked to it and untied it. Then he brought it and the boy and said. "Prevent your boys from tying the birds for the sake of killing them, as I have heard the Prophet forbidding the killing of an animal or other living thing after tying them."
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَمَرُّوا بِفِتْيَةٍ أَوْ بِنَفَرٍ نَصَبُوا دَجَاجَةً يَرْمُونَهَا فَلَمَّا رَأَوْا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا عَنْهَا وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ مَنْ فَعَلَ هَذَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ فَعَلَ هَذَا تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا الْمِنْهَالُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَثَّلَ بِالْحَيَوَانِ وَقَالَ عَدِيٌّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
ابوالنعمان، ابوعوانہ، ابوبشر، سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں ابن عمر کے پاس گیا تو ہم چند لڑکوں یا چند آدمیوں کے پاس سے گذرے، ان لوگوں نے ایک مرغی باندھ رکھی تھی، اور اس پر نشانہ بازی کر رہے تھے، جب ان لوگوں نے ابن عمر کو دیکھا تو وہ منتشر ہو گئے، ابن عمر نے پوچھا یہ کس نے کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے والوں پر لعنت کی ہے، سلیمان نے شعبہ سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے۔
Narrated Said bin Jubair: While I was with Ibn 'Umar, we passed by a group of young men who had tied a hen and started shooting at it. When they saw Ibn 'Umar, they dispersed, leaving it. On that Ibn 'Umar said, "Who has done this? The Prophet cursed the one who did so."
حَدَّثَنَا الْمِنْهَالُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَثَّلَ بِالْحَيَوَانِ وَقَالَ عَدِيٌّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
منہال، سعید، ابن عمر کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو جانوروں کو مثلہ کرو، اور عدی نے بواسطہ سعید، ابن عباس نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet cursed the one who did Muthla to an animal (i e., cut its limbs or some other part of its body while it is still alive).
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ النُّهْبَةِ وَالْمُثْلَةِ-
حجاج بن منہال، شعبہ، عدی بن ثابت، عبداللہ بن یزید کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہبہ (لوٹ مار) اور مثلہ (ناک کان وغیرہ کاٹنے) سے منع فرمایا ہے۔
Narrated 'Abdullah bin Yazid: The Prophet forbade An-Nuhba and Al-Muthla.